صیہونی جنگجوؤں نے آج (اتوار) صبح غزہ شہر کے الدرج محلے میں موسی بن نصیر اسکول پر بمباری کی۔
اس بمباری میں کئی بچوں سمیت 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
گذشتہ اتوار کی رات بھی صیہونی فوج نے خانیونس میں ناصر اسپتال کے قریب پناہ گزینوں کے ایک اسکول پر بمباری کی تھی۔
امدادی ٹیموں نے 20 شہداء کی لاشیں اور درجنوں زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا تھا۔
غزہ کی وزارت صحت کی الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 میں صہیونی حملے کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 46,009 ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ